لاس اینجلس میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے اہم میچ میں ایران اور بیلجیئم کی ٹیمیں 0-0 سے برابر رہیں۔
میچ کے پہلے ہاف میں ایران نے فری کک پر گول کیا، تاہم آف سائیڈ قرار دیے جانے کے باعث ریفری نے گول مسترد کر دیا۔ بیلجیئم نے پورے میچ میں کئی خطرناک حملے کیے لیکن ایرانی گول کیپر علی رضا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے متعدد یقینی گول بچا لیے۔
دوسری جانب بیلجیئم کے گول کیپر تھیبو کورٹوا نے بھی عمدہ گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے ہاف میں خطرناک فاؤل پر بیلجیئم کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد ٹیم نے بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا اور دونوں ٹیموں کے دو، دو پوائنٹس ہوگئے۔