انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

image

کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 22 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 54 پیسے سے گھٹ کر 279 روپے 46 پیسے پر آگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US