سرگودھا میں دکان سے کم عمر لڑکی کی لاش برآمد، دکاندار کی تلاش میں چھاپے

image

سرگودھا میں تھانہ سٹی کی حدود بلاک نمبر 8 میں کریانہ اسٹور کے دکاندار ارسلان نے مبینہ طور پر 8 سالہ معصوم بچی 'منتہاء' کو زیادتی اور شدید تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور لاش دکان میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ بچی گھر کے قریب دکان سے چیز لینے گئی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے مفرور ملزم ارسلان کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے دکان کے 3 ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اس اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US