حکومتِ پاکستان کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے بھی 25 اور 26 جون (جمعرات اور جمعہ) کو بازارِ حصص بند رکھنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، عاشورہ محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث ان دونوں روز اسٹاک مارکیٹ میں کسی قسم کا کاروبار نہیں ہوگا اور مارکیٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔