کاروباری خواتین کیلیے ڈیجیٹل قرضہ اسکیم متعارف، 15 لاکھ روپے تک مل سکیں گے

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 'خودمختار خاتون پروگرام' کے تحت کاروباری خواتین کے لیے ملک کی پہلی ڈیجیٹل قرضہ اسکیم متعارف کراتے ہوئے 15 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

یہ ڈیجیٹل قرضہ پروڈکٹ خصوصی طور پر خواتین کی زیرِ نگرانی چلنے والے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (MSMEs) کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اس اسکیم کے تحت متعلقہ کمپنی کاروباری خواتین کو ان کے کریڈٹ اسسمنٹ (مالیاتی ساکھ کے تعین) کے نتائج کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے سے لے کر 15 لاکھ روپے تک کی ایسٹ فنانسنگ فراہم کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US