عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10400 روپے سستا ہو کر 432236 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 9360 روپے گر کر 368985 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 104 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4098 ڈالر پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 487 روپے کم ہو کر 6664 روپے ہوگئی۔