پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 422 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بعد ازاں تیزی مزید بڑھ گئی اور انڈیکس 560 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 178,252 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
اس نمایاں پیش رفت کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 178 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔
واضح رہے کہ آج کاروباری ہفتے کا آخری روز ہے جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام (جمعرات اور جمعہ) کی عام تعطیلات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج بند رہے گی۔