کورین ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

image

کوریا کی قومی ہاکی ٹیم نے پاکستان کے دورے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے بعد ہاکی روابط بحال ہونے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو دورے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ کوریا کی ٹیم 22 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، جسے ملکی ہاکی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کوریا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے مقابلے 26 جولائی سے 7 اگست کے درمیان ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے یہ میچز ایشیائی ہاکی میں مسابقتی ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کے لیے بھی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق باہمی معاہدے کے تحت پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ستمبر میں کوریا کا دورہ بھی کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US