پاکستانی پرچم غلط دکھانے پر ایف آئی ایچ کی باضابطہ معذرت

image

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے میچ کے دوران پاکستانی قومی پرچم غلط انداز میں دکھائے جانے کے معاملے پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے باضابطہ معذرت کر لی۔

ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران پاکستانی پرچم غلط دکھایا گیا، جس پر ادارہ پاکستان سے غیر مشروط معذرت خواہ ہے۔

فیڈریشن نے اس واقعے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنے طریقہ کار اور انتظامی اقدامات کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا۔

ایف آئی ایچ نے مزید کہا کہ اس غلطی سے پاکستانی ٹیم، شائقین اور عوام کی دل آزاری ہوئی، جس پر وہ دلی معذرت پیش کرتی ہے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے بھی باضابطہ طور پر معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں ایسی کسی کوتاہی سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US