نیدرلینڈز میں پاکستان رائس فیسٹیول کا کامیاب انعقاد

image

نیدرلینڈز میں منعقدہ پاکستان رائس فیسٹیول میں یورپ بھر سے 100 سے زائد کاروباری شخصیات، درآمد کنندگان، ریٹیلرز اور غذائی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے دوران پاکستانی باسمتی چاول کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، جبکہ یورپی درآمد کنندگان، معروف ریٹیلرز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شیفس نے پاکستانی چاول کے معیار، ذائقے اور خصوصیات کو سراہا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بین الاقوامی تجارتی ایونٹس پاکستانی برآمدات کے فروغ اور عالمی منڈیوں میں ملکی مصنوعات کی شناخت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی چاول کی بڑھتی ہوئی طلب پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، جبکہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافے اور پاکستانی مصنوعات کی عالمی رسائی کو وسعت دینے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

جام کمال خان کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 1.94 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے یورپی کاروباری برادری کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان تجارت، برآمدات اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US