نسیم شاہ کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، عبید شاہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پوڈکاسٹ کی 85ویں قسط جاری کردی گئی ہے، جس میں نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ نے شرکت کر کے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران عبید شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ریڈ بال کیمپ میں اپنی شرکت اور وہاں ملنے والی تربیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن کے لیے اپنی تیاریوں اور حکمت عملی کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔ پاکستان شاہینز کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وہاں کے تجربے کو اپنے کیریئر کے لیے انتہائی مفید قرار دیا، جبکہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے تجربے کو بھی اپنے کھیل میں بہتری کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

عبید شاہ نے اپنے بڑے بھائی اور قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسیم شاہ سے مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ گفتگو کے اختتام پر نوجوان فاسٹ بولر نے مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اہم اہداف سے بھی آگاہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US