شاداب خان کا لنکاشائر سے معاہدہ، وٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل

image

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ وٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

لنکا شائر کی انتظامیہ کے مطابق شاداب خان کو آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کرس گرین کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو رواں سیزن کے دوران انجری کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

شاداب خان جمعہ کو لیسٹر شائر کے خلاف ہونے والے میچ میں لنکا شائر کو سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US