چینی فیوچرز ایکسچینج کا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

image

چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس سلسلے میں چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج کے ایگزیکٹو نائب صدر یو ہانگ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے نام ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے ایس ای سی پی کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کار دوست اصلاحات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خط میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے چینی کنسورشیم کی کیپیٹل مارکیٹ میں شیئر ہولڈنگ بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی پراڈکٹس متعارف کرانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایس ای سی پی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کراس بارڈر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) متعارف کرائے گا۔

خط کے مطابق، پاکستان کے مارکیٹ انفراسٹرکچر میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق اہم معاملات کو حل کر لیا گیا ہے اور چینی کنسورشیم نے طویل عرصے سے زیر التوا اسٹریٹجک معاملات کے حل میں چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کے کلیدی کردار کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ اصلاحات سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، جس سے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US