کراچی، بیٹے کو تشدد کے ذریعے قتل کرنے کا الزام، باپ اور چچا گرفتار

image

سرجانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے باپ اور چچا کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 10 سالہ حیدر ولد اظہر گزشتہ روز اپنی والدہ کے گھر سے والد کے گھر آیا تھا، جہاں والدین کے درمیان گھریلو تنازعے کی بناء پر والد اور چچا نے بچے کو ماں کے گھر جانے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کارروائی کر کے ملزم والد اظہر ولد مظہر اور چچا سلطان ولد مظہر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تشدد میں استعمال ہونے والے آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے اور ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US