فیفا ورلڈ کپ: ایکواڈور نے جرمنی کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایکواڈور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گروپ ای کے اہم میچ میں ایکواڈور نے مضبوط جرمن ٹیم کو شکست دے کر قیمتی تین پوائنٹس حاصل کیے اور گروپ میں تیسری پوزیشن کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ جرمنی اس سے قبل اپنے ابتدائی دو میچ جیت کر پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا۔

دوسری جانب آئیوری کوسٹ نے بھی گروپ ای کے اپنے آخری میچ میں کیوراساؤ کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔

اس طرح گروپ ای سے جرمنی، آئیوری کوسٹ اور ایکواڈور نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US