بی سی بی فنڈنگ تنازع، سابق صدر امین الاسلام کی وضاحت سامنے آگئی

image

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سابق صدر امین الاسلام سے منسوب آئی سی سی سے فنڈنگ روکنے کی خبروں پر نیا موڑ آ گیا، جہاں انہوں نے ایسی تمام رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امین الاسلام نے آئی سی سی کو 14 صفحات پر مشتمل خط لکھ کر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ منجمد کرنے اور خود کو دوبارہ صدر کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اس خط سے متعلق بی سی بی کو بھی آگاہ کیا، جس پر بورڈ نے قانونی مشاورت کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم امین الاسلام نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی سے بی سی بی کے فنڈز روکنے کی درخواست سے متعلق خبریں مکمل طور پر جھوٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ کو نقصان پہنچانے کے لیے ایسی درخواست نہیں کریں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US