ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-1 سے شکست دے دی۔
میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان نے ابوبکر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم اس کے بعد بھارتی ٹیم نے مسلسل سات گول اسکور کر کے فتح اپنے نام کر لی۔
یہ ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کی مسلسل 15ویں شکست ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔