فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سینیگال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق کو 5-0 سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
گروپ آئی کے میچ میں سینیگال نے آغاز ہی سے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی۔ حبیب دیارا نے چوتھے منٹ میں پہلا گول اسکور کیا، جبکہ پاپ گیے نے دو، اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کو بڑی فتح دلائی۔
اس کامیابی کے ساتھ سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں پانچ گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی۔ عراق کے خلاف بھاری فتح کے بعد سینیگال کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔