سلیمہ امتیاز آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن کر تاریخ رقم کر دی۔
انگلینڈ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سلیمہ امتیاز اب تک چار میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں جن میں دو میچوں میں آن فیلڈ، ایک میں ٹیلی ویژن اور ایک میں فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔
وہ ہفتے کو لندن کے اوول گراؤنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں ٹیلی ویژن امپائر جبکہ اتوار کو لارڈز میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں فورتھ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گی۔
واضح رہے کہ سلیمہ امتیاز ستمبر 2024 میں آئی سی سی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی بنی تھیں۔ سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور امپائر ڈیبیو کرنا ان کے اور پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔