کھلونے بنانے والی معروف کمپنی لیگو نے سویڈش سپر اسپورٹس کار کوئنزگ کا ہو بہو ماڈل تیار کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پلاسٹک کے لیگو بلاکس سے تیار کی گئی یہ منفرد کار برطانیہ کے معروف گڈ ووڈ سرکٹ پر 111 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر دنیا کی تیز ترین لیگو کار بن گئی۔ اس سے قبل لیگو کار کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔
لیگو کے ماہر ڈیزائنرز نے اس کار کو تیار کرنے میں تقریباً ساڑھے سات ماہ اور 9 ہزار 400 گھنٹے صرف کیے۔ کار کا مجموعی وزن 1800 کلوگرام ہے، جس میں 400 کلوگرام لیگو بلاکس شامل ہیں، جبکہ اسے چلانے کے لیے ایک طاقتور الیکٹرک انجن نصب کیا گیا ہے۔