حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا

image

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے باوجود دونوں ایندھن پر پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ پیٹرول پر لیوی 39 پیسے بڑھا کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

دوسری جانب مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US