پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کے ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس کے شیڈول اور نئے فارمیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز اگست 2026 میں ہوگا، جبکہ ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس ستمبر سے شروع کیے جائیں گے۔ اس سیزن میں چار روزہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ I، پریذیڈنٹس کپ (ون ڈے) اور پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ II گولڈ و سلور ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ پریذیڈنٹس کپ کو خصوصی اہمیت دی جائے گی تاکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ تمام کھلاڑیوں کے لیے پری سیزن فٹنس ٹیسٹ لازمی ہوں گے، جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو زیادہ میچز کھلانے کے لیے "گیسٹ پلیئر" کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے اشتراک سے مقابلوں کا معیار بہتر بنانے اور ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے مالی مواقع میں اضافے پر بھی کام کیا جائے گا۔