14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

image

سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں میں مبینہ زیادتی کی شکایت پر 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کے مقدمے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ آج کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکا ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متاثرہ بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد کی جانب سے ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US