اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ اسٹیو کلارک ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہ پہنچنے پر مستعفی

image

فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹیم کے ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی حاصل نہ کرنے پر اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ اسٹیو کلارک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ وہ گزشتہ سات برس سے اسکاٹش فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

میگا ایونٹ میں گروپ سی کا حصہ رہنے والی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے میچ میں ہیٹی کو ایک صفر سے ہرا کر ایونٹ کا اچھا آغاز کیا تھا، تاہم اسے اگلے میچوں میں مراکش کے ہاتھوں ایک صفر اور برازیل سے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسکاٹ لینڈ کی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں گروپ ایل میں ہونے والے کروشیا اور گھانا کے میچ سے وابستہ تھیں، مگر اس میچ میں گھانا کو کروشیا کے ہاتھوں دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث اسکاٹ لینڈ کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

اسکاٹس فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اسٹیو کلارک کے استعفے کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں انہوں نے ایسوسی ایشن، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے آنے والے ہیڈ کوچ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US