فاسٹ بولر شہزاد گل کی این سی اے میں جاری ریڈ بال کیمپ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

image

لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شہزاد گل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈکاسٹ کی 86ویں قسط میں خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ریڈ بال کیمپ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے حالیہ 26-2025 کے ڈومیسٹک سیزن میں اپنی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ شہزاد گل اب تک 14 فرسٹ کلاس میچز میں بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

فاسٹ باؤلر نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے کے تجربے کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور اس ایونٹ کو اپنے کیریئر کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US