محمد رضوان گروئن کے مسئلے سے نجات پا کر فٹ ہوگئے

image

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان گروئن (کمر کے نچلے حصے اور ٹانگ کے درمیان کی تکلیف) کے مسئلے سے مکمل نجات پا کر فٹ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے باقاعدہ بیٹنگ کی مشقیں شروع کردی ہیں اور وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے آئندہ دورے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US