سی ایم پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے مقابلے شروع

image

سی ایم پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں مختلف ڈویژنز کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے میں آئے۔

چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں ساہیوال ڈویژن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور کو 31 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں فیصل آباد ڈویژن نے گوجرانوالہ کو 35-53 سے ہرا دیا۔ ایک اور انتہائی سنسنی خیز اور قریبی مقابلے کے بعد ملتان ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کو 30 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے مات دی، جبکہ ڈی جی خان ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 26-43 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے تمام جیتنے والی ٹیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ سی ایم پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور یہ مقابلے یکم جولائی تک جاری رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US