برطانیہ میں 20 سالہ نوجوان کی جانب سے مساج گن کا غلط استعمال اس کی بینائی کے لیے خطرناک ثابت ہوا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نوجوان گزشتہ تین ماہ سے آنکھوں کی تھکن دور کرنے کے لیے مساج گن کو براہِ راست اپنی آنکھوں پر استعمال کر رہا تھا۔
چند روز قبل بینائی متاثر ہونے پر اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ مساج گن کی شدید تھرتھراہٹ سے دونوں آنکھوں کے اندرونی پردے پھٹ گئے۔
ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا دستاویزی کیس ہے۔ بروقت علاج اور سرجری کے بعد نوجوان کی بینائی مزید متاثر ہونے سے بچ گئی جبکہ ڈاکٹروں نے عوام کو مساج گن کو آنکھوں یا چہرے کے حساس حصوں پر استعمال نہ کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔