اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔ مالی سال کے اختتام سے ایک روز قبل فروخت کے دباؤ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1,156 پوائنٹس کی کمی سے 178,414 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دورانِ کاروبار انڈیکس نے 180 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کی، تاہم بعد ازاں 179 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔

مارکیٹ میں ایک موقع پر 700 پوائنٹس کی تیزی اور 1,240 پوائنٹس تک مندی بھی دیکھی گئی جبکہ بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور انرجی شعبوں کے شیئرز پر فروخت کا دباؤ غالب رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US