کہوٹہ سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے 14 قیدی فرار، 4 دوبارہ گرفتار

image

کہوٹہ سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے 14 قیدی پولیس وین سے فرار ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ چکیاں پوسٹ کے قریب پیش آیا، جہاں قیدیوں نے موقع پا کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک چار مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے باقی قیدیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US