شہر قائد کے علاقے لی مارکیٹ میں پڑوسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچے محمد ولی کے کیس میں گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نیپئر تھانے کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے ملزم حمزہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مقتول بچے کو اکثر چیزیں دلوا کر بہلاتا تھا۔ واقعے کے روز گلی میں ایک جنازے کی وجہ سے سب لوگ وہاں گئے ہوئے تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم بچے کو بہلا پھسلا کر اپنے فلیٹ میں لے گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے پہلے بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے بے دردی سے قتل کردیا اور مبینہ طور پر موت کے بعد بھی بچے کو دوبارہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔