ٹریفک سگنلز پر کتابیں بیچنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروہ سرگرم، پولیس نے خبردار کردیا

image

شہر قائد کے ٹریفک سگنلز پر کتابیں بیچنے کے بہانے گاڑیوں سے جان بوجھ کر ٹکرا کر شہریوں کو لوٹنے والا پیدل گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔

شاہراہِ قائدین پر اللہ والا سگنل کے پاس پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک ملزم نے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کا ڈرامہ رچا کر اس کا سائیڈ مرر ٹیڑھا کردیا۔ گاڑی میں سوار شہری نے جب اس معاملے پر شیشہ نیچے کرکے ملزم سے پوچھ گچھ شروع کی، تو اسی دوران اس کے دوسرے ساتھی نے پچھلی طرف سے گاڑی پر زور زور سے ہاتھ مارنا شروع کر دیے۔ جیسے ہی شہری نے متوجہ ہو کر پیچھے دیکھا، کتابیں لیے کھڑے ملزم نے جھپٹ کر اس کا موبائل فون چھینا اور دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔

فیروز آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سگنلز پر اس نوعیت کی متعدد وارداتیں سامنے آچکی ہیں، جہاں ملزمان وائپر سے گاڑی کی ونڈ اسکرین گندی کر کے جان بوجھ کر جھگڑا پیدا کرتے ہیں اور شہریوں کا دھیان بٹا کر انہیں لوٹ لیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US