میٹرک بورڈ کراچی: دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ نتائج، کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 80.87 فیصد رہا۔

اس سال امتحانات میں 1 لاکھ 75 ہزار 200 امیدوار شامل ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 41 ہزار 868 طلبہ کامیاب جبکہ 29 ہزار 655 ناکام قرار پائے۔

رواں سال کے نتائج میں اے ون (A1) گریڈ حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 ہزار سے زائد اضافی طلبہ یہ گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جس کے بعد اس سال اے ون گریڈ پانے والے طلبہ کی کل تعداد 35 ہزار 529 تک پہنچ گئی ہے۔

موازنہ کیا جائے تو سال 2025ء کے امتحانات میں 1 لاکھ 72 ہزار 391 امیدواروں میں سے 30 ہزار 154 نے اے ون گریڈ حاصل کیا تھا، جبکہ سال 2024ء میں 1 لاکھ 63 ہزار امیدواروں میں سے 23 ہزار 943 طلبہ اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے تھے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US