فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جہاں اب اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
کھیل کے 10ویں منٹ میں ارجنٹینا کے میک الیسٹر نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم 67 ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے ڈوئے نے گول اسکور کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر رہنے کے بعد کھیل کو آدھے گھنٹے کے اضافی وقت میں لے جایا گیا۔
اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے الواریز نے شاندار گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا، جبکہ میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول داغ کر اپنی فتح اور سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے ایک اور کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔