کیوبا میں ایندھن بحران، الیکٹرک ٹرائی سائیکلز عوام کی نئی سواری بن گئیں

image

کیوبا میں طویل عرصے سے جاری ایندھن کے بحران کے باعث سڑکوں پر روایتی کلاسک گاڑیوں کی جگہ اب چین میں تیار کردہ الیکٹرک تین پہیوں والی گاڑیاں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لاکھوں شہری آمدورفت اور سامان کی ترسیل کے لیے ان الیکٹرک ٹرائی سائیکلز پر انحصار کر رہے ہیں۔ متعدد افراد نے ان پر شمسی پینل بھی نصب کر رکھے ہیں جس سے انہیں بجلی کے کمزور نظام پر کم انحصار کرنا پڑتا ہے۔

ان گاڑیوں کی قیمت 2 ہزار سے 4 ہزار امریکی ڈالر کے درمیان ہے تاہم مہنگی ہونے کے باوجود کئی شہریوں نے اپنی پرانی پیٹرول گاڑیاں فروخت کر کے یا بیرونِ ملک مقیم رشتہ داروں کی مدد سے یہ گاڑیاں خریدی ہیں۔

دوسری جانب ایندھن کی قلت میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب امریکا کی جانب سے کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک پر ٹیرف کی دھمکی دی گئی۔ اس کے بعد ملک میں آئل ٹینکرز کی آمد میں نمایاں کمی آئی، جس سے ایندھن کا بحران مزید سنگین ہو گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US