لاہور بورڈ کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

image

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا آغاز 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج سے کیا جائے گا۔

نئے نظام کے تحت ریگولر اور پرائیویٹ دونوں امیدواروں کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ریگولر طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں کے آن لائن پورٹل سے جبکہ پرائیویٹ امیدوار لاہور بورڈ کے آن لائن پورٹل سے اپنے رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ میں کیو آر کوڈ سمیت تمام جدید سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے، جبکہ اسے اصل رزلٹ کارڈ کے مساوی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ ان کے مطابق یہ رزلٹ کارڈ داخلوں، ملازمت، اسکالرشپ، تصدیق اور مساوات سمیت تمام سرکاری و تعلیمی مقاصد کے لیے قابل قبول ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ 100 گرام رنگین کاغذ پر پرنٹ کرکے طلبہ کے حوالے کریں۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کو بغیر کسی اعتراض کے سرکاری اور تعلیمی مقاصد کے لیے تسلیم کریں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US