حکومت سے مذاکرات کامیاب: پیٹرول پمپس پر کارڈ سے ادائیگی پر مرچنٹ فیس میں نمایاں کمی

image

حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، جس کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) فیس کو 1 روپیہ فی لیٹر تک محدود کرنے کا سرکلر تمام بینکوں کو جاری کردیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (PPDA) نے اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US