سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ، برآمدات میں 30 فیصد کی نمایاں کمی

image

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں پاکستان کی سیمنٹ برآمدات میں تنزلی دیکھی گئی، جبکہ مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت میں نمایاں ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی 2026 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 6.02 فیصد اضافے کے ساتھ 44 لاکھ 76 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں 42 لاکھ 22 ہزار ٹن تھی۔

جولائی 2026 میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 17.28 فیصد اضافے کے ساتھ 37 لاکھ 71 ہزار ٹن رہی، جبکہ جولائی 2025 میں یہ حجم 32 لاکھ 15 ہزار ٹن تھا۔

دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 29.95 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے تحت برآمدات جولائی 2025 کے 10 لاکھ 7 ہزار ٹن سے کم ہو کر جولائی 2026 میں 7 لاکھ 5 ہزار 341 ٹن رہ گئیں۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سیمنٹ پر عائد ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کرے تو مقامی طلب میں مزید اضافہ ممکن ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US