بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک خاندان کے ہاں 52 سال بعد پہلی بچی کی پیدائش نے گھر بھر میں خوشیوں کی لہر دوڑا دی جبکہ اس یادگار لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان نے نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار بیٹی کا استقبال کیا جس پر اہل خانہ کی خوشی دیدنی تھی۔ وائرل ویڈیو میں خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے گلے ملتے، خوشی کے آنسو بہاتے اور نومولود بچی کا پرتپاک استقبال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ننھی پری کی آمد پر پورے خاندان نے اس موقع کو بھرپور انداز میں منایا جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔