امریکا میں منفرد کھیل، کتوں نے سرف بورڈ پر توازن کا شاندار مظاہرہ کیا

image

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی سالانہ ورلڈ ڈاگ سرفنگ چیمپئن شپ میں مختلف نسلوں کے کتوں نے سرفنگ کی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

شمالی کیلیفورنیا کے شہر پیسیفیکا کے ساحل پر ہونے والے اس منفرد ایونٹ میں چھوٹے اسپینیلز سے لے کر بڑے لیبراڈور کتوں تک نے حصہ لیا۔ ججز نے کتوں کی کارکردگی کا جائزہ سرف بورڈ پر توازن، لہروں پر قیام اور اعتماد کے ساتھ سرفنگ کی بنیاد پر لیا۔

رنگ برنگی لائف جیکٹس پہنے کتوں کو ان کے مالکان سرف بورڈ پر لہروں تک لے گئے، جہاں انہوں نے کامیابی سے ساحل تک سرفنگ کر کے تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔ ایونٹ کے ساتھ پالتو جانوروں کو گود لینے کی مہم اور مقامی فلاحی اداروں کے لیے فنڈ ریزنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شرکا میں شامل صوفیہ سیڈلووسکی نے بتایا کہ ان کے منی ایچر پنشر کتے رسٹی نے پہلی ہی بار لہر پر کامیاب سرفنگ کر کے سب کو حیران کر دیا جس کے بعد وہ اس منفرد کھیل کا مستقل حصہ بن گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US