پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ کا آغاز 2,132 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا۔
ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 2,380 پوائنٹس بڑھ کر 179,463 پوائنٹس تک پہنچ گیا یوں 178 ہزار اور 179 ہزار پوائنٹس کی دو اہم نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور آبنائے ہرمز کھلنے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔