پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جہاں کاروبار کا آغاز 2,132 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 178 ہزار اور 179 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی دوبارہ بحال ہوگئیں۔
دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 2,600 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 2,662 پوائنٹس بڑھ کر 179,745 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
بروکرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور آبنائے ہرمز کھلنے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا۔