پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام میں اہم پیش رفت

image

پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپیٹل میں 1.5 ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق نئی سرمایہ کاری سے بینک کے کمرشل آپریشنز کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔

ایس ای سی پی کے مطابق ہیوگو بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کی اصولی منظوری پہلے ہی حاصل ہے جبکہ پاکستانی اور سنگاپوری سرمایہ کاروں کا کنسورشیم اس منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ بینک کے اسپانسرز مجموعی طور پر 60 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ہیوگو بینک موبائل اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے برانچ لیس بینکاری خدمات فراہم کرے گا، جس سے ڈیجیٹل مالیاتی شعبے میں مقابلے کو فروغ ملے گا اور صارفین کو کم لاگت، تیز رفتار اور جدید بینکاری سہولیات میسر آئیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US