پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو دن بھر زبردست تیزی کے بعد کاروبار مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ مارکیٹ کا آغاز 2,132 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 3,100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2,932 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 180,014 پوائنٹس پر بند ہوا جس کے نتیجے میں 178 ہزار، 179 ہزار اور 180 ہزار پوائنٹس کی تین اہم نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔
بروکرز کے مطابق ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور آبنائے ہرمز کھلنے کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔ مارکیٹ میں بینکنگ، فرٹیلائزر اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔