میٹرک نتائج 2026: راولپنڈی بورڈ کے چیئرمین نے ٹاپرز کے ناموں کا اعلان کردیا

image

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) راولپنڈی نے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

چیئرمین راولپنڈی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

Your browser does not support viewing PDFs inline. Download the PDF instead.

نتائج کے مطابق العامر فاؤنڈیشن سیکنڈری اسکول فار بوائز، دولتالہ، گوجر خان کے طالبعلم محمد منان احتشام نے 1191 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

دوسری پوزیشن پریزنٹیشن کانونٹ ہائی اسکول فار گرلز، پنڈی پوائنٹ، مری کی طالبہ زونیرہ طاہر نے 1180 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔

اسی طرح کیمرج انٹرنیشنل بوائز سیکنڈری اسکول، تلہ گنگ کے طالبعلم محمد فصیح عبداللہ نے 1178 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین بورڈ نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلبہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنی تعلیمی کامیابیاں جاری رکھیں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US