کراچی کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 277 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 68 پیسے پر آ گیا۔