پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز شاندار تیزی کے ساتھ ہوا جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تقریباً 700 پوائنٹس کے اضافے سے کھلا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران تیزی میں مزید اضافہ ہوا اور انڈیکس 1,414 پوائنٹس بڑھ کر 181,429 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔ اس تیزی کے ساتھ مارکیٹ نے 181 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد دوبارہ حاصل کر لی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، خطے میں کشیدگی میں کمی، آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔