پاکستان کے نجی شعبے کے بینک آف پنجاب نے بیرون ملک اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کی جانب اہم پیش رفت حاصل کر لی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک آف پنجاب کو بحرین میں بینک قائم کرنے کی اصولی اجازت دے دی ہے۔
بینک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط کے مطابق بحرین میں باقاعدہ بینکنگ آپریشن شروع کرنے کے لیے اب سینٹرل بینک آف بحرین کے این او سی کا انتظار ہے۔
بینک آف پنجاب کو امید ہے کہ تمام ضروری منظوریوں کے بعد وہ رواں سال بحرین میں ہول سیل بینکنگ آپریشن کا آغاز کر دے گا۔