سال کا آخری مکمل سورج گرہن، کن ممالک میں دیکھا جا سکے گا؟

image

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہوگا تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 12 اگست رات 8 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، رات 10 بج کر 46 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ 13 اگست رات 12 بج کر 58 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکمل سورج گرہن گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور روس میں دیکھا جا سکے گا جبکہ یورپ، افریقہ اور امریکا کے مختلف علاقوں میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔

28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا تاہم یہ بھی پاکستان میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US