فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے کنسورشیم میں نشاط پاور اور پاک الیکٹرون کو باضابطہ طور پر شامل ہونے کی منظوری مل گئی ہے۔
کمپنیوں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خطوط کے مطابق نجکاری کمیشن نے دونوں کمپنیوں کی کنسورشیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔ پاک جین اس کنسورشیم کی قیادت کر رہی ہے جس نے فیسکو کی خریداری کے لیے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن بھی حاصل کر لی ہے۔
کنسورشیم میں لال پیر لمیٹڈ، نشاط ملز اور نشاط چونیاں پاور بھی شامل ہیں۔